ٹوکیو۔ 22 اگست (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم جاپان شینزو ابے کی اہلیہ و خاتون اول نے آج پرل ہاربر کا دورہ کیا جو آج سے 75 سال قبل جاپانی لڑاکا طیاروں کی بمباری میں تباہ ہوگیا تھا اور جس کے بعد امریکہ بھی دوسری جنگ عظیم میں کود پڑا تھا، البتہ یہ معلوم نہ ہوسکا کہ اکی ابے نے قطعی طور پر پرل ہاربر کا دورہ کب کیا تھا تاہم اپنی سرکاری فیس بُک پیج پر انہوں نے پرل ہاربر دورہ سے متعلق گیارہ تصاویر اپ لوڈ کی ہیں اور یہ تحریر بھی کیا ہے کہ انہوں نے یو ایس ایس اریزونا میموریل پہنچ کر گلہائے عقیدت پیش کئے۔ یہاں اس بات کا تذکرہ بھی ضروری ہے کہ کچھ عرصہ قبل امریکی صدر بارک اوباما نے جاپانی شہر ہیروشیما کا دورہ کیا تھا اور اس کے بعد یہ توقع کی جارہی تھی کہ جاپانی وزیراعظم بھی پرل ہاربر کا دورہ کریں گے۔