ٹوکیو۔15 مئی (سیاست ڈاٹ کام) جاپان کے اوکیناوا صوبے میں امامی-اوشیما جزائرکے شمال مشرقی ساحل پر چہارشنبہ کو زلزلہ کے درمیانہ درجے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ جاپان کی موسمیاتی ایجنسی (جے ایم اے ) نے یہ اطلاع دی۔ریکٹرا سکیل پر زلزلہ کی شدت 5.5 تھی۔جے ایم اے کے مطابق زلزلہ کے جھٹکے مقامی وقت کے مطابق صبح تقریبا دو بج کر 34 منٹ پر محسوس کئے گئے ۔زلزلہ کا مرکز 29.7 ڈگری شمالی طول البلد اور 130.7 ڈگری مشرقی طول البلد پر سطح سے 30 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔