جاپان میں 2011ء کی سونامی کے بعد تباہ شدہ سمندری ساحل کا احیاء

ٹوکیو ۔ 23 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) جاپان نے اپنے تین سمندری ساحلوں (بیچ) کو جو ان خطوں میں واقع ہیں جو 2011ء میں آئی سونامی جس کی وجہ سے فوکوشیما نیوکلیئر سانحہ رونما ہوا تھا، کئی سال کی تعمیری سرگرمیوں کے بعد دوبارہ کھول دیا ہے۔ دریں اثناء فوکوشیما کے مقامی افسران نے بتایا کہ سمندری ساحل ہراگاما اوباما کو عوام کیلئے دوبارہ کھول دینے سے عوام بھی اطمینان کا سانس لیں گے کیونکہ گذشتہ کئی سالوں سے یہ مقام 2011ء کی سونامی سے مربوط ہوگیا تھا اور لوگ جب بھی اس کا ذکر کرتے تھے تو اداس اور غمگین ہوجاتے تھے۔