ٹوکیو ۔ 20 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) جاپان میں جاریہ ہفتہ ایک مہلک گرمی کی لہر چل رہی ہے۔ جاپان کے دارالحکومت میں کئی افراد ایسے موسم میں ٹوکیو میں جولائی اور اگست کے دوران اولمپک کھیلوں کے انعقاد پر اعتراض کررہے ہیں۔ ٹوکیو میں ایک سوالنامہ کا تین ہزار سے زیادہ افراد نے جواب دیا۔ انہوں نے کہا کہ جاپان ہنوز گرمی کی لہر کی گرفت میں ہے۔ 2020ء کے اولمپک 24 جولائی سے شروع ہوں گے اور 9 اگست تک جاری رہیں گے جبکہ درجہ حرارت وسطی ٹوکیو میں 35 درجہ سلسیس سے زیادہ ہوجانے کا اندیشہ ہے۔ جملہ 117 افراد ٹوکیو کے دواخانہ میں لو لگ جانے کی وجہ سے بغرض علاج شریک کئے گئے ہیں۔ 2900 افراد قبل ازیں گرمی کی لہر سے ہلاک ہوچکے ہیں۔ ماہرین نے انتباہ دیا ہیکہ ٹوکیو میں لو لگنے کے واقعات میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ حالیہ عرصہ میں اتنی شدید گرمی کی لہر قبل ازیں کبھی نہیں دیکھی گئی۔ دارالحکومت میں ایسے موسم میں کھیلوں کے مقابلے عام طور پر روک دیئے جاتے ہیں۔