جاپان میں گرمی کی لہر سے 15 ہلاک‘12ہزار بیمار

ٹوکیو ۔22جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) جاپان میں شدید گرمی کی لہر سے کم ام کم 15 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ 12ہزار افراد جولائی کے ابتدائی دو ہفتوں میں علاج کیلئے شریک کئے گئے ۔ ان اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ آج کئی شہروں میں درجہ حرارت 40درجہ سلسیس ہوگیا ہے ۔ لُو لگنے سے 15جولائی کو اختتام پذیر ہفتہ میں ہلاک ہوچکے ہیں ۔ جب کہ 9,900 افراد کو دواخانہ میں شریک کیا گیا ہے ۔ ٹوکیو میں جملہ 3091 ایمبولنس گاڑیاں ہیں جنہوں نے ایک ہی دن میں ان مریضوں کو دواخانہ منتقل کیا ہے ۔ٹوکیوں میں آج دوپہر 39.8درجہ سلسیس درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا ۔