ٹوکیو ۔28 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) جاپان میں ٹرامی نامی انتہائی شدید نوعیت کا طوفان پیشرفت کررہا ہے جس کے بارے میں موسمیاتی ایجنسی نے انتباہ دیا ہیکہ ہفتہ کے اختتام تک طوفان تباہی مچا سکتا ہے جس میں انتہائی تیز رفتار ہوائیں چلیں گی اور موسلادھار بارش ہوگی۔ جاپان کے جنوبی جزیروں کی جانب پیشرفت کرنے والے اس طوفان میں ہواؤں کی رفتار 162 کیلو میٹر فی گھنٹہ ہوگی۔ موسمیاتی ایجنسی کے عہدیار ساکیکو نشی اوکا نے کہا کہ حالات پر نظر رکھی جارہی ہے اور تمام احتیاطی اقدامات کئے جارہے ہیں۔