جاپان میں طاقتور زلزلہ کا جھٹکا ‘ 2افراد زخمی

ٹوکیو۔25جون ( سیاست ڈاٹ کام ) ایک طاقتور زلزلہ کے جھٹکے سے آج وسطحی جاپان کے رہائشی علاقے دہل کر رہ گئے ۔ زلزلے کے جھٹکوں سے متعلقہ حادثوں میں 2 افراد زخمی ہوئے جب کہ زلزلہ کی شدت ریکٹر پیمانہ پر 5.6درجہ ریکارڈ کی گئی ۔ عہدیداروں کے بموجب اس علاقہ کے لوگ زلزلے کے جھٹکوں سے گھبراکر اپنے گھروں سے باہر نکل آئے تھے ۔ جاپان کے سرکاری ٹی وی پر زلزلے کے جھٹکوںکی جھلکیاں پیش کی گئیں ۔ آفات سماوی سے نمٹنے والے محکمہ کی بروقت کارروائی کے نتیجہ میں زیادہ جانی و مالی نقصان نہیں ہوسکا ۔ زلزلہ سے سونامی کا بھی کوئی خطرہ نہیں ہے۔