جاپان میں شدید بارشیں اور سیلاب 38 افراد فوت

ٹوکیو۔ 7 جولائی ۔(سیاست ڈاٹ کام) جاپان میں سیلاب کے نتیجے میں لینڈ سلائیڈنگ کے خدشہ کے پیش نظر 83 ہزار افراد کو علاقے سے نکال کر محفوظ ،مقامات پر منتقل کرنے کا کام شروع کر دیا گیا۔جاپان میں شدید بارشیں اور سیلاب نے تباہی مچادی ہے جس کے نتیجے میں 38 افراد فوت ہوچکے ہیں۔جاپان کے محکمہ موسمیات نے دریاؤں میں پانی کی سطح بلند ہونے کی وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ شدید بارشوں کا سلسلہ اتوار تک جاری رہے گا۔جاپان کے وسطی و مغربی حصوں میں شدید بارشوں کے نتیجے میں اب تک 38 افراد ہلاک اور 47 لاپتہ ہو گئے ہیں جبکہ کم از کم 1.6 ملین افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے۔ اس بارے میں تفصیلات جاپان کے سرکاری براڈکاسٹر NHK نے جاری کی ہیں۔ ملکی محکمہ موسمیات نے مغربی جاپان میں مٹی کے تودے گرنے جیسے واقعات سے خبردار کیا ہے۔ محکمے کے مطابق دریاؤں میں پانی کی سطح بھی بلند ہو رہی ہے اور ہوا کی رفتار اس قدر تیز ہے کہ اسے ’تاریخی‘ قرار دیا گیا ہے۔ متاثرہ علاقوں میں تقریباً 3.1 ملین مزید افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔