ٹوکیو۔ 5 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) جاپان میں ہوئی شدید بارش کے دوران ایک تعمیراتی مزدور بہہ گیا۔ عہدیداروں کے مطابق عوام کو زمین کھسکنے کے امکانی حادثات کا انتباہ دیا گیا ہے اور ان کے تخلیہ کا انتظام کیا جارہا ہے۔ ہوگوپریفیکچر میں تین تعمیراتی مزدور کام کررہے تھے جن میں سے ایک پانی کے شدید بہاؤ میں بہہ گیا جبکہ دیگر دو کو بچا لیا گیا۔ یاد رہیکہ حالیہ دنوں میں شدید بارش کی وجہ سے جاپان کے کئی شہر متاثر ہوئے ہیں جبکہ ملک کے محکمہ موسمیات نے مزید بارش کی پیش قیاسی کی ہے۔