ٹوکیو 2 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) متسوبیشی میناٹومارائی انڈسٹریل میوزیم آج جاپان میں سیاحوں کی توجہ کا اولین مرکز بنا ہوا ہے۔ جون 1994 ء میں متسوبیشی ہیوی انڈسٹریز لمیٹیڈ کی جانب سے قائم کئے گئے اس میوزیم کا مقصد نوجوان طبقہ میں سائنس اور ٹیکنالوجی کا فروغ تھا تاکہ نوجوان نسل بھی اپنے خوابوں کی وسعت دیتے ہوئے اُن کی تکمیل کرسکیں۔ میوزیم کے باب الداخلہ پر ’’واکامارو‘‘ نامی ایک رپورٹ نے سیاحوں کا استقبال کیا۔ میوزیم طیاروں، بحری جہازوں کے نمونوں کے علاوہ راکٹ میں استعمال ہونے والے اصلی کُل پرزے موجود ہیں۔ میوزیم میں ایک اوشین زون بھی ہے جہاں سمندری زندگی کا تجربہ حاصل کرنے گہرے سمندر میں کی جانے والی تحقیق کا بھی مزہ لیا جاسکتا ہے اور وہاں درپیش چیالنجوں کو محسوس کیا جاسکتا ہے۔ ایرو اسپیس زون میں سیاحوں کو طیارہ اُڑانے کا تجربہ حاصل ہوتا ہے۔اس زون میں آنے والے نوجوانوں کے والدین نے بھی خصوصی دلچسپی دکھائی جہاں سب سے مقبول ایگز ہیبٹ ’’مشن لیاب‘‘ ہے۔