سینڈائی۔22مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) سونامی سے متاثرہ جاپان کے شمالی ساحل پر کوشش کی جارہی ہے کہ آئندہ اس قسم کی آفات سماوی کا ملک کو سامنا نہ کرنا پڑا ۔ چنانچہ ساحل سمندر پر 400کلومیٹر طویل سمنٹ کی دیواریں ان مقامات پر تعمیر کی جارہی ہیں جن کے قریب پانچ منزلہ بلند عمارتیںموجود ہیں ۔ 820ارب ین(6ارب 80کروڑ روپئے امریکی ڈالر) مالیتی منصوبہ کے مخالفین کا کہناہے کہ ایسی زبردست کانکریٹ کی دیواریں آبی ماحولیات اور منظر کو تباہ کردیں گی ۔ اہم سمکیات کا راستہ روکیں گی اور اس بات کا امکان کم ہے کہ اس سے مقامی شہری محفوظ رہ سکیں گے ‘ جنہیں اکثر اپنے مقام سے بلند محفوظ مقامات منتقل ہونا پڑتا ہے ۔ جو لوگ اس کی تائید میں ہے ان کا کہنا ہے کہ ایسی دیواریں ضروری ہیں ‘ اس سے کچھ لوگوں کو روزگار بھی مل سکتا ہے ۔