جاپان میں زلزلے کے جھٹکے ، چار زخمی

ٹوکیو، 22 فروری (سیاست ڈاٹ کام) جاپان کے ہوکائیڈو میں جمعرات کی رات ریکٹر اسکیل پر 5.8 شدت کا زلزلہ آیا۔مقامی انتظامیہ نے بتایا کہ جمعرات کی رات آئے زلزلے میں چار افراد زخمی ہوگئے اور تقریبا 900 لوگ گھنٹوں تک پھنسے رہے ۔مقامی انتطامیہ نے بتایا کہ مقامی وقت کے مطابق جمعرات کی رات 9بج کر 22 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ زلزلے کی شدت ریخترپیما پر 6 سے نیچے رہی۔ زلزلے کے دوران گرنے سے کچھ لوگوں کو ہلکی چوٹیں آئیں۔ اتسما شہر میں زلزلے کا زبردست اثر ہوا، زلزلے کے جھٹکے کی وجہ سے 100 افراد اپنے مکانات سے باہر نکل آئے ۔
زلزلہ زمین کی سطح سے تقریبا 33 کلومیٹر کی گہرائی میں آیا تھا۔سرکاری افسران نے بتایا کہ زلزلے سے کسی طرح کا کوئی بڑا نقصان نہیں ہوا ہے ۔