ٹوکیو، 4 جنوری(سیاست ڈاٹ کام) جاپان کے بونن جزائر سے 320 کلومیٹر شمال مغربی علاقہ میں آج علی الصبح زلزلہ کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔امریکہ کے جیولوجیکل سروے (یو ایس جی ایس ) کے مطابق ریختر پیما پر 5.4 شدت والے اس زلزلہ کا مرکز سمندر میں 10 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔ اس واقعہ میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے ۔