ٹوکیو ۔ 10 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ایک طاقتور زلزلہ سے جس سے بڑے پیمانے پر زمین کھسکنے کے واقعات پیش آئے تھے، ہلاکتوں کی تعداد 44 ہوگئی جبکہ کوئی شخص لاپتہ نہیں ہے۔ پولیس ملازمین، آتش فروعملہ ، فوجیوں اور بحری فوجیوں کی راحت رسانی میں مصروف ارکان کی تعداد 40 ہزار تھی۔