جاپان میں زلزلہ ،17 زخمی

ٹوکیو 5 مئی (سیاست ڈاٹ کام ) ایک طاقتور زلزلہ کے جھٹکے نے آج علی الصبح ٹوکیو کو دہلا دیا ۔ رختر پیمانے پر اس کی شدت چھ ریکارڈ کی گئی ۔ عمارتیں ہلنے لگی تھی۔17 افراد معمولی سے زخمی ہوئے ۔ عہدیداروں کا کہنا ہے کہ سونامی کا کوئی خطرہ نہیںہے ۔ ٹوکیو کے ساکن شہری قومی تعطیل منا رہے تھے جبکہ علی الصبح زلزلہ کے جھٹکے سے بیدار ہوگئے ۔ اس کی وجہ سے گنجان آباد عمارتیں اور دفاتر کی عمارتیں بھی دہل کر رہ گئیں۔ 17 افراد زخمی ہوئے کیونکہ وہ پناہ کی تلاش میں گھروں سے باہر نکل آئے تھے ۔ فرنیچر ہل رہا تھا اور بعض اشیاء نیچے گر پڑی تھی۔ زلزلہ کا مبدا جو 1.40 بجے شب محسوس کیا گیا وسطی ٹوکیو کے جنوب مغرب میں جزیرہ ایزو اوشیما کے قریب واقع تھا۔