جاپان : بارش مہلوکین کی تعداد 200 ہوگئی

ٹوکیو ۔ 12 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) حکومتی نمائندہ کے مطابق جاپان میں شدید بارش کے باعث جس نے ملک کے مختلف علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے، مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 200 تک پہنچ گئی اور کئی درجن افراد لاپتہ ہیں۔ مسٹر یوشی ہیڈے سوگا کے مطابق تین دہوں کا سب سے بڑھ کر شدید سیلاب ہے اور تلاشی مہم جاری ہے۔ وزیراعظم شینزوابے نے سیلاب سے شدید متاثر ایک علاقہ کا دورہ کیا تھا اور کل وہ دوسرا علاقہ جو شدید سیلاب اور تودے کھسکنے سے متاثر ہوا ہے، دورہ کریں گے۔ اس سانحہ میں مرنے والوں کی تعداد کے بڑھنے کے بعد وزیراعظم نے اپنے چار ملکی دورہ کو منسوخ کردیا۔