ٹوکیو، 5 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) جاپانی ایئر لائنز کا ایک طیارہ آج صبح ٹوکیو کے ہایندا بین الاقوامی ہوائی اڈے سے پرواز کرنے کے فوراً بعد پرندہ سے ٹکرایا جس کی وجہ سے اسے ہنگامی طور پر اتارنا پڑا۔ ایئر لائن کے ایک ترجمان نے بتایا کہ طیارہ میں 233 مسافر اور عملے کے 15 ارکان تھے اور سبھی محفوظ ہیں ۔ ویڈیو فوٹیج میں بوئنگ 777 کے ایک انجن سے آگ کی لپٹیں نکل رہی تھیں۔ انہوں نے بتایا کہ اب تک یہ ماناجارہا ہے کہ پرندے سے ٹکرانے کی وجہ سے یہ حادثہ ہوا لیکن حادثہ کے اصل سبب کا پتہ لگایا جارہا ہے ۔ترجمان نے کہا کہ یہ ہوائی جہاز نیویارک جا رہا تھا۔