ٹوکیو۔ 14؍دسمبر (سیاست ڈاٹ کام)۔ جاپان کے وزیراعظم شنزو ایبے نے آج منعقدہ وسط مدتی انتخابات میں دوبارہ اطمینان بخش کامیابی حاصل کی۔ مسٹر ایبے ان انتخابات کو اپنی اقتصادی پالیسیوں پر ریفرنڈم قرار دے رہے تھے جو (اقتصادی پالیسیاں) ابتدائی کامیابیوں کے بعد کساد بازاری اور اقتصادی سُست روی کی شکار ہوگئی تھیں۔ موسمی برف باری کے درمیان رائے دہندوں کی سرد مہری اور رائے دہی کے کم فیصد سے ان کی اس کامیابی پر شکوک و شبہات پیدا ہوگئے ہیں۔ شنزو ایبے نے اپنے ملک کی خستہ حال معیشت کو دوبارہ مضبوط و متحرک بنانے کا منصوبہ بنایا ہے۔ پولیس کے مطابق شنزو ایبے کی لبرل ڈیموکریٹک پارٹی اور چھوٹی حلیف جماعت کومیٹو کو 475 کے منجملہ 333 نشستیں حاصل ہوئیں۔