ٹوکیو ۔ 2 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) جاپان کے شہنشاہ اکیہیتو نے آج اپنے روایتی نئے سال کے خطاب کے دوران ان کے ہزاروں خیرخواہوں سے خطاب کیا جو ہر سال کی طرح اس سال بھی امپریل پیالیس پہنچے تھے تاکہ عمر رسیدہ شہنشاہ کے خطاب کی سماعت کرسکیں۔ یاد رہیکہ شہنشاہ آئندہ سال سبکدوش ہوجانے کی خواہش رکھتے ہیں اور امکانی طور پر یہ ان کا نئے سال کا آخری خطاب تھا۔ اسی وجہ سے عوام کی کثیر تعداد امپریل پیالیس پہنچی تھی جو جاپانی پرچم لہرا رہے تھے اور انہیں جاپانی زبان میں ’’بنزائی‘‘ کہہ رہے تھے جس کا مطلب تھا شہنشاہ کی عمر دراز ہو، شہنشاہ زندہ باد۔