جاپانی بخار سے بنگال میں 102 اور آسام میں 43 اموات

سلیگوڑی؍ گوہاٹی، 22 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) جاپانی بخار نے شمالی بنگال میں ہلاکت خیز ماحول برپا کر رکھا ہے جہاں 102 افراد فوت ہوچکے ہیں جبکہ اسی مرض نے آسام میں 43 جانیں لے لی ہیں۔ گذشتہ دو یوم میں شمالی بنگال کے 7 اضلاع بالخصوص بدترین متاثرہ جلپائی گوڑی میں اس بیماری سے 42 افراد فوت ہوگئے۔ اس کے ساتھ بنگال میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 102 ہوگئی۔