جاپانی بحریہ کی بحیرہ جنوبی چین میں فوجی مشق

ٹوکیو، 17 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) متنازعہ بحیرہ جنوبی چین میں جاپان کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں سے متعلق چین اور دیگر ممالک کے دعوؤں کے درمیان جاپانی بحریہ نے علاقہ میں پہلی بار فوجی مشقیں شروع کی ہیں ۔یہ اطلاع وزارت دفاع کی ترجمان نے دی۔میری ٹائم سیلف ڈیفنس فورس کی آبدوز کروشیو نے دیگر جنگی بحری جہازوں کیساتھ بحیرہ جنوبی چین میں فوجی مشق شروع کردی۔آشی اخبار کی سابقہ رپورٹ کی تصدیق کرتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ یہ پہلا موقع ہے جب جاپانی بحریہ نے بحیرہ جنوبی چین کے علاقے میں فوجی مشقیں شروع کی ہیں ۔