ٹوکیو۔ 5؍اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام)۔ آتش فشاں پہاڑ کی مہلک آتش فشانی کے بعد جس میں کئی افراد ہلاک ہوگئے، نعشوں کی تلاش کی کارروائی معطل کردی گئی ہے جب کہ آتش فشاں پہاڑ کے پھٹ پڑنے کے بعد کئی افراد لاپتہ ہوگئے ہیں۔ تلاش کارروائی معطل کرنے کی وجہ یہ ہے کہ زبردست بارش کی وجہ سے ایک سمندری طوفان کے جاپان کے قریب پہنچنے کے اندیشوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔ بچاؤ کارکنوں کو واپس طلب کرلیا گیا ہے اور اس علاقہ میں موسلادھار بارش کی وجہ سے بچاؤ کارروائی ناممکن ہوگئی تھی جب کہ سمندری طوفان کے اس علاقہ میں جاپان کے ساحل سے کل ٹکرا جانے کا اندیشہ بھی پیدا ہوگیا ہے۔ ایک مقامی شہری کے بموجب سمندری طوفان کے ہمراہ 216 کیلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں جب کہ طوفان کی رفتار 20 کیلو میٹر فی گھنٹہ ہے۔