جاپانی اور جنوبی کوریائی کمپنیوں کو خام لوہا ایکسپورٹ کی مدت میں توسیع

نئی دہلی۔ 25اپریل ۔( سیاست ڈاٹ کام ) حکومت نے سرکاری سیکٹر کی اہم بین الاقوامی کاروباری کمپنی ایم ایم ٹی سی لمیٹیڈ کے ذریعہ جاپانی کمپنی جیپنیز اسٹیل ملز اور جنوبی کوریائی کمپنی پوسکو کو خام لوہا کے ایکسپورٹ سے متعلق طویل مدتی معاہدہ کی مدت میں پانچ سال توسیع کو آج منظوری دیدی۔وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ کی میٹنگ میں معاہدہ میں توسیع کی منظوری دی گئی۔ ان دونوں ملکوں کیلئے طویل مدتی معاہدہ 31 مارچ 2023 تک نافذ رہے گا۔ایم ایم ٹی سی لمیٹیڈ جیپنیز اسٹیل ملز کو سالانہ تیس لاکھ سے 43 لاکھ ٹن اور جنوبی کوریا کی پوسکو کو آٹھ لاکھ سے بارہ لاکھ ٹن خام لوہا ایکسپورٹ کرے گی۔