جاوید احمد اترپردیش کے ڈی جی پی مقرر

لکھنو ، یکم جنوری (سیاست ڈاٹ کام) حکومت اتر پردیش نے آج 1984ء بیاچ کے آئی پی ایس آفیسر ایس جاوید احمد کو نیا ڈائریکٹر جنرل آف پولیس مقرر کیا ۔ پرنسپل سکریٹری داخلہ دیواشیش پانڈہ نے کہا کہ جاوید احمد جنھیں ڈی جی ریلویز کے طور پر متعین کیا گیا تھا، اب اس ریاست کے نئے ڈی جی پی بنائے گئے ہیں۔ اپنے تقرر کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے جاوید احمد نے کہا کہ وہ پولیس فورس کی قیادت مکمل دیانت داری اور اخلاص کے ساتھ کریں گے۔ ’’کانسٹبلس، انسپکٹرز اور اعلیٰ عہدے داروں کی مدد کے ساتھ میں پولیس فورس پر اعتماد کی بحالی کی سمت کام کروں گا۔‘‘