حیدرآباد 29 مارچ ( این ایس ایس ) مرکزی وزیر ماحولیات و جنگلات پرکاش جاوڈیکر نے آج تروپتی مندر میں پوجا کی اور پجاریوں سے پرساد حاصل کیا ۔ ٹی ٹی ڈی عہدیداروں نے مرکزی وزیر کا یہاں استقبال کیا ۔ بعد ازاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے جاوڈیکر نے کہا کہ ضلع میں سیشا چلم جنگلاتی علاقہ میں آگ لگانے کا کوئی واقعہ پیش نہیں آئیگا ۔ انہوں نے کہا کہ یہاں آگ لگنے کے واقعات کی روک تھام کلئے کچھ منصوبے تیار کئے گئے ہیں اور اب ان واقعات کا ازالہ کیا جائیگا ۔