جاوڈیکر نے وزیر اعظم کی کتاب کے تلگو ایڈیشن کی اجرائی انجام دی

حیدرآباد 11 ستمبر ( پی ٹی آئی ) مرکزی وزیر پرکاش جاوڈیکر نے آج وزیر اعظم نریندر مودی کی کتاب Exam Warriors کے تلگوایڈیشن کی یہاں رسماجرا انجام دی ۔ اس کتاب کا تلگو میں ترجمہ معروف نفسیاتی کونسلر و جادوگر بی وی پٹھا بھی رام نے کیا ہے ۔ جاوڈیکر نے کہا کہ ہر سال امتحان میں کروڑوں طلبا شرکت کرتے ہیںاور امتحانات کے وقت گھروں میں بھی تناؤ کا ماحول پیدا ہوجاتا ہے۔ اس کتاب میں طلبا کو مشورے دئے گئے ہیںکہ وہ امتحانات سے کس طرح نمٹیں اور ان کا خوشی کے ساتھ سامنا کریں۔ انہوں نے کہا کہ اس کتاب میں امتحانات سے سہل انداز میں نمٹنے کے 25 طریقے بتائے گئے ہیں۔