جان کیری کے طیارہ کی پھر ایک بار ایمرجنسی لینڈنگ

ویانا۔ 16 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) دنیا بھر کا دورہ کرنے والے اعلیٰ امریکی سفارتکار جان کیری آج ویانا سے کمرشیل فلائیٹ میں سوار ہونے پر مجبور ہوگئے جب ان کے ڈھلتے ایرپورٹس طیارہ نے رواں سال چوتھی مرتبہ انہیں مایوس کیا۔ گذشتہ روز آسٹریائی دارالحکومت میں ایران کے نیوکلیئر پروگرام پر طویل مذاکرات کے بعد کیری کی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ اسٹاف اور جرنلسٹوں کی زائد از 40 افراد کی پارٹی اپنے ہوٹل رومس کا تخلیہ کرنے کے بعد جمعرات کی صبح ذریعہ طیارہ روانگی کیلئے تیار ہوچکی تھی کہ انہیں یہ خبر ملی کہ ان کے بوئنگ 757 طیارہ کو پھر ایک بار کچھ مرمت درکار ہے جس کی تفصیلی صراحت نہیں کی گئی۔ فبروری 2013ء میں اپنے عہدہ کا جائزہ لینے کے بعد سے کیری دنیا بھر میں لگ بھگ 911,000 کیلو میٹر پرواز کرتے ہوئے 55 ممالک کا دورہ کرچکے ہیں۔