واشنگٹن 18 جون (سیاست ڈاٹ کام) امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے آج دنیا کے تمام مسلمانوں کو مقدس ماہ رمضان کے آغاز پر مبارکباد دی اور کہاکہ یہی وہ مہینہ ہے جہاں عبادتوں، صلہ رحمی اور اللہ کی راہ میں خیرات اور عطیات اجتماعی طور پر کی جاتی ہے جس سے دنیا کے کسی بھی گوشے میں رہنے والا مسلمان انکار نہیں کرسکتا کیونکہ یہ روحانی طور پر خود کو پاک کرنے کا مہینہ ہے لہذا میں تمام مسلمانوں کو مقدس ماہ صیام کی مبارکباد دیتا ہوں اور خواہش کرتا ہوں کہ اُن کا یہ مہینہ عبادتوں، ریاضتوں اور اپنے اپنے ممالک کے لئے پرامن دعاؤں میں گزرے۔