واشنگٹن 4 مارچ (سیاست ڈاٹ کام )ا مریکہ نے کہا کہ وزیر خارجہ جان کیری دوبارہ پاکستان کا دورہ کریں گے۔ امریکہ نے ان الزامات کو مسترد کردیا کہ امریکہ جنوبی پاکستان میں امن کا خواہاں نہیں ہے۔ محکمہ خارجہ کی ترجمان جین ساکی نے کہا کہ وزیر خارجہ امریکہ جو گذشتہ موسم گرما میں پاکستان کا دورہ کرچکے ہیں ایک بار پھر پاکستان کا دورہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ مشترکہ دفاعی مفادات کے اہم موضوع پر بات چیت کی جائیگی۔
ہند۔ امریکہ تعلقات اہم :امریکہ
واشنگٹن 4 مارچ (سیاست ڈاٹ کام )وزیر خارجہ امریکہ جان کیری نے ہندوستان کو پیغام روانہ کیا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات ’’اہم ‘‘ہیں اور مستقبل میں امریکہ چاہتا ہے کہ ماضی کے اختلافات فراموش کردیئے جائیں جو حال ہی میں ایک ہندوستانی سفارتکار کی گرفتاری کی بناء پر پیدا ہوئے تھے محکمہ خارجہ کی ترجمان جین ساکی نے کہا کہ وزیر خارجہ ان کے نائب وزیر خارجہ برائے جنوبی وسطی ایشیاء کو ہندوستان کے اولین دورہ پر ان کے موجودہ موقف میں روانہ کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ چاہتا ہے کہ ماضی کی نااتفاقیاں جو ہمارے درمیان کئی مسائل پر موجود ہے فراموش کردی جائیں کیونکہ ایسا کرنا دونوں ممالک کے قریبی تعاون کیلئے اہمیت رکھتا ہے یہی نائب وزیر خارجہ کے دورہ مقصد ہے۔