واشنگٹن ۔ 2 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) اوباما انتظامیہ کے عہدیداروں نے اسرائیل ۔ فلسطین تنازعہ کے سلسلہ میں دونوں فریقین کے عدم تعاون کے رویہ پر ناراضگی ظاہر کی۔ امریکی سکریٹری آف اسٹیٹ جان کیری نے مذاکرات کے احیاء کی کوشش کے طور پر وزیراعظم اسرائیل بنیامن نتن یاہو اور صدر فلسطین محمود عباس سے فون پر بات کی۔ اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی نائب خاتون ترجمان میری ہارف نے کہا کہ ہمیں پیشرفت کا اب بھی موقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ جاری تعطل کیلئے ایک دوسرے کو موردالزام قرار دینا مناسب نہیں سمجھتا۔