جنیوا / واشنگٹن ۔ /31 مئی (سیاست ڈاٹ کام) امریکی سکریٹری آف اسٹیٹ جان کیری جو سائیکل رانی کے کافی شوقین ہیں ، آج فرانس میں سائیکل چلانے کے دوران حادثہ کا شکار ہوگئے ۔ وہ علاج کے لئے اپنا دورہ مختصر کرتے ہوئے امریکہ واپس ہورہے ہیں ۔ امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے ترجمان نے بتایا کہ سائیکل چلاتے ہوئے حادثہ کی بنا ان کے سیدھے پیر میں فریکچر آگیا ۔ انہوں نے بتایا کہ علاج کیلئے وہ بوسٹن واپس ہورہے ہیں ۔ اس سے پہلے 71 سالہ جان کیری کی کولہے کی سرجری بھی ہوچکی ہے ۔ وہ ایرانی سفارت کاروں سے نیوکلیر پروگرام کے سلسلے میں بات چیت کے مقصد سے جنیوا گئے ہوئے تھے ۔