جان کیری دواخانہ سے ڈسچارج چلنے کے لیے بیساکھی کا سہارا

بوسٹن ۔ 13 ۔ جون : ( سیاست ڈاٹ کام ) : امریکی وزیر خارجہ آج دواخانہ سے ڈسچارج ہوگئے ۔ وہ دورہ فرانس کے موقع پر صبح کی سیکل رانی کے دوران حادثہ کے بعد پیر میں فریکچر آنے کے سبب 10 دن سے دواخانہ میں زیر علاج تھے ۔ انہوں نے اعلان کیا کہ دوران علاج وہ خارجہ پالیسی کے کلیدی مسائل سے بخوبی باخبر رہے ہیں ۔ جان کیری نے مساچوسٹس ہاسپٹل سے ڈسچارج ہوتے ہوئے چلنے کے لیے کسی کا سہارا نہیں لیا ۔ انہوں نے اپنے بل بوتے پر چلنے کو ترجیح دی اور کسی مددگار کے بجائے بیساکھیوں کا سہارا لیا ۔ مسٹر کیری نے وہاں موجود اخباری نمائندوں سے کہا کہ آئندہ ہفتہ واشنگٹن روانہ ہونے سے قبل اپنی شخصی رہائش گاہ بیکن ہلز پر چند دن آرام کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ’’ فی الحال ہماری ٹیم ویانہ میں آئندہ پیچیدہ مسئلہ ( ایرانی نیوکلیئر پروگرام ) پر سمجھوتہ کی تفصیلات تیار کرنے میں مصروف ہے ۔ یہ کام آسان نہیں ہے بلکہ بہت مشکل ہے ۔۔