جان میک کین کی اریزونا میں آخری رسومات

فنکس (اریزونا) ۔ 29 اگست (سیاست ڈاٹ کام) جان میک کین کی قومی پرچم میں لپیٹی ہوئی نعش آج اریزونا کے دارالحکومت پہنچ گئی۔ بعدازاں انہیں آخری مرتبہ ریاست کی 1980ء کی دہائی سے مسلسل ریاست کی نمائندگی کرنے کا اعزاز عطا کرتے ہوئے ان کی آخری رسومات ادا کی گئیں۔ ان کی تدفین میں اریزونا کے گورنر بریگیڈیر دوسے نے ان کی شریک زندگی سنڈی کو اپنے گلے لگا لیا اور اظہارتعزیت کیا جبکہ پولیس نے ان کی آمد پر انہیں سلامی دی۔ انہیں ایک تابوت میں اریزونا کی سڑکوں سے گذارا گیا اور بعدازاں تدفین عمل میں آئی جس میں نامور اور سرگرم فوج کے ارکان شریک تھے۔ گذشتہ 40 سال میں میک کین تیسرے شخص ہیں جنہیں ریاست اریزونا میں یہ اعزاز عطا کیا گیا ہے۔ قبل ازیں رکن سنیٹ میرلین جیریرٹ کو 2006ء میں اور اولمپک طلائی تمغہ یافتہ جیسی اوونس کو 1980ء میں یہ اعزاز عطا کیا گیا تھا۔ ان کی یادگار سرویس میں انہیں شاندار خراج عقیدت پیش کیا جائے گا اور ان کی تعلیمات کو ساز پر پیش کیا جائے گا۔ امریکہ کے دارالحکومت میں جمعہ کو ایک اور یادگار سرویس منعقد ہوگی ۔ ویب سائیٹ پر ان کی تدفین اور سرویس کی تفصیلات شائع کی گئی ہیں۔