واشنگٹن ۔ 25 اگسٹ ۔(سیاست ڈاٹ کام) اریزونا سینیٹر جان میکین جو پیچیدہ قسم کے دماغی کینسر میں مبتلا ہیں ، انھوں نے آج حیرت انگیز طورپر اپنا علاج ترک کردیا۔ اُن کے ارکان خاندان کے مطابق جان میکین جو کسی زمانے میں جنگ کے ہیرو رہ چکے ہیں، صدارتی اُمیدوار کے علاوہ طویل مدت تک امریکی قانون ساز کی حیثیت سے بھی اپنے فرائض انجام دے چکے ہیں۔ خود میکین کے علاوہ اُن کے ارکان خاندان اب یہ اچھی طرح سمجھ چکے ہیں کہ اُن کا مرض لاعلاج ہوگیا ہے اور وہ موت سے قریب تر ہوتے جارہے ہیں ۔ موصوف گزشتہ ایک سال سے سرگرم سیاست سے دور ہیں۔