جامع معاملت سے پہلے پابندیاں اٹھائی جائیں: ایران

تہران ۔30اکٹوبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) ایران کی کوشش ہے کہ عالمی برداری کے ساتھ جاری جوہری پروگرام پر جامع معاملت سے قبل اس ملک پر عائد پابندیاں اٹھا لی جائیں۔ ایرانی پارلیمنٹ کے نیشنل سکیورٹی اور خارجہ امور کمیشن کے چیئرمین علاؤ الدین بروجردی نے گزشتہ روز کہا کہ عالمی برداری 24 نومبر تک اگرکوئی حتمی معاملت چاہتی ہے تو اسے فوری طور پر پابندیاں اُٹھانی ہوں گی۔ یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب سلامتی کونسل کے مستقل پانچ رکن ممالک کے علاوہ جرمنی کی بھی کوشش ہے کہ ایران کی جوہری سرگرمیوں کے حوالے سے جامع معاملت جلد ہی طے پا جائے۔