نئی دہلی۔ 23 اگست (سیاست ڈاٹ کام) دہلی کی تاریخی جامع مسجد کے قریب بم دھماکہ کی اطلاع نے پولیس اور سکیورٹی ایجنسیوں میں سنسنی پیدا کردی تھی تاہم یہ اطلاع جھوٹی ثابت ہوئی۔ ڈی سی پی (پی سی آر) آر کے سنگھ نے بتایا کہ 5 بجکر 17 منٹ پر ایک فون کال موصول ہوا جس میں کہا گیا کہ جامع مسجد کے قریب بم دھماکہ ہوا اور تقریباً 50 افراد زخمی ہوگئے جب مقامی پولیس نے حقائق معلوم کئے تب یہ اطلاع جھوٹی ثابت ہوئی۔ اطلاع دینے والے شخص نے سیلم پور سے موبائل کے ذریعہ فون کیا تھا اور اس کی چودھری بنگاڑ کی حیثیت سے شناخت کی گئی اور پولیس اسے پکڑنے کی کوشش کررہی ہے۔