شہر میں 30 مارچ کو بغدادی کی طرز پر مرکزی حلقہ ذکر
حیدرآباد ۔ 25 ۔ مارچ : ( پریس نوٹ ) : سلسلہ عالیہ قادریہ رزاقیہ کے قد آور روحانی رہنما شہزادہ حضور پیران پیر سیدنا غوث اعظم دستگیرؒ حضرت شیخ محمد نجیب الدین عبدالباقی رزاقی شیخ الحلقہ قادریہ رزاقیہ جو بارگاہ پیراں پیر کی جامع مسجد بغداد شریف میں روزانہ ذکر اللہ و اذکار قادریہ کی ذمہ داری کئی دہوں سے انجام دے رہے ہیں ۔ حیدرآباد کے حلقہ سلطانیہ حیدریہ کی دعوت پر حضرت شیخ نجیب الدین قادری پہلی مرتبہ ہندوستان تشریف لاچکے ہیں ۔ اہلیان حیدرآباد دکن کیلئے خوشخبری ہے کہ حضرت شیخ نجیب الدین قادری 28 مارچ جمعہ کی دوپہر راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ شمس آباد پہونچیں گے ۔ سرزمین دکن میں نبیرہ سلطان الاولیاء پیران پیر کے استقبال کیلئے تیاریوں کا جائزہ لینے شیخ عبید بن عثمان العمودی بانی مکتبہ اہلسنت و جماعت کی نگرانی میں استقبالیہ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا ۔ ایرپورٹ پر استقبال دف پر نعتوں کے ذریعہ کیا جائیگا اور قافلہ کی شکل میں حضرت شیخ نجیب الدین قادری کو ہمت پورہ میں شیخ عبید بن عثمان العمودی کی قیام گاہ لایا جائے گا ۔ حیدرآباد میں پہلی مرکزی محفل نعت شہ کونینﷺ اور حلقہ ذکر انجمن کاروان حسان کے زیر اہتمام 30 مارچ اتوار بعد نماز مغرب تا 10 بجے شب اکبر فنکشن ہال جہاں نما میں مقرر ہے ۔ حلقہ ذکر کے بعد سلسلہ قادریہ میں حضرت کے دست مبارک پر بیعت کرنے کے خواہش مند حلقہ ارادت میں شامل ہوسکتے ہیں ۔ خواتین کے لیے حلقہ ذکر میں پردہ کا خصوصی انتظام رہے گا ۔ ایرپورٹ پر شاندار استقبال اور مرکزی محفل و حلقہ کے انتظامات کے لیے اکبر بن محمد بامعس قادری کی قیادت میں 20 رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ۔ تفصیلات 9849497174 ۔ 9885574240 سے حاصل کی جاسکتی ہیں ۔