جامع سروے کا بائیکاٹ : پون کلیان پر کویتا کی تنقید

حیدرآباد 21 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) چیف منسٹر تلنگانہ کے چندر شیکھر راؤ کے بعد اب ان کی دختر اور نظام آباد کی رکن پارلیمنٹ کے کویتا نے جناسینا سربراہ پون کلیان پر جامع گھریلو سروے کے بائیکاٹ پر تنقید کی ہے ۔ پون کلیان اور وجئے شانتی نے شمار کنندگان کو اپنی تفصیلات فراہم کرنے سے انکار کردیا تھا ۔ پون کلیان اور وجئے شانتی کا بالواسطہ حوالہ دیتے ہوئے کویتا نے سوال کیا کہ کیا ان کا انسانوں میں شمار ہوتا ہے ؟ ۔ ان دونوں کا حوالہ دیتے ہوئے چندر شیکھر راؤ نے کہا تھا کہ جو لوگ تلنگانہ میں سیاحوں اور مہمانوں کی طرح رہنا چاہتے ہیں انہوں نے سروے میں حصہ نہیں لیا تھا ۔ کے سی آر نے کہا تھا کہ آپ تلنگانہ میں مقیم ہیں اور پینے کے پانی ‘ سیوریج سہولیات ‘ اسٹریٹ لائینٹ ‘ سڑکوں اور دوسری سہولتوں سے استفادہ کرتے ہیں۔ جب حکومت یہ معلوم کرنا چاہتی ہے کہ حقیقی آبادی کیا ہے تو آپ اس میں حصہ نہیں لیتے یہ ایک سماجی جرم ہے ۔ چندر شیکھ رراؤ نے کہا پون کلیان کے ساتھی اداکار جونئیر این ٹی آر کی ستائش کی تھی جنہوں نے شمار کنندگان کو اپنی تفصیل فراہم کی تھی ۔