کوہیر۔/17اگسٹ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جناب سید منیر الدین اسٹیٹ جنرل سکریٹری ٹی آر ایس پارٹی نے نمائندہ سیاست کوہیر سے ایک خصوصی ملاقات کے دوران 19اگسٹ کو ہونے والے سروے کے بارے میں بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی حکومت تلنگانہ کی جامع سروے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ اس سروے میں ہرگز غفلت نہ برتیں اور اس پروگرام کو صدفیصد کامیاب کریں ورنہ مستقبل میں حکومت کی اسکیمات سے محروم ہونا پڑے گا۔ ریاستی حکومت کی اسکیمات مستحقین تک پہنچانا حکومت کا اولین مقصد ہے اور ریاست کو سنہرا تلنگانہ بنانا چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کا خواب ہے۔ انہوں نے ریاست کی عوام بالخصوص مسلمانوں سے پرخلوص خواہش کی ہے کہ اپنے اپنے گھروں میں رہیں اور حکومت کی جانب سے آنے والے عہدیداروں کا تعاون کریں۔