جامعہ نظامیہ کی ڈگری کو مسلمہ قرار دینے پر اظہار مسرت

حکومت سے کامیاب نمائندگی پر جناب وحید احمد ایڈوکیٹ کو علماء کرام کی مبارکباد
حیدرآباد ۔ 29 اکٹوبر ( پریس نوٹ) حیدرآباد کے ممتاز علماء کرام نے وحید احمد ایڈوکیٹ رکن تلنگانہ اسٹیٹ وقف بورڈ سے ملاقات کے دوران مولانا لطیف علی قادری ‘ مولانا عابد حسین ‘ مولانا سید روف علی قادری ‘ مولانا محمد حبیب الرحمن ‘ مولانا سید اعجاز اللہ قادری‘ اور دیگرعلماء کرام کی موجودگی میں تلنگانہ حکومت کی جانب سے جامعہ نظامیہ کی ڈگری کو مسلمہ قرار دینے اور ایڈیٹوریم کی کڑوروں روپئے سے تعمیر پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مبارکباد دی ۔ جناب سید اعجاز اللہ قادری نے کہا کہ ابتداء میں جناب وحید احمد ایڈوکیٹ رکن تلنگانہ اسٹیٹ وقف بورڈ سے ہی شروع ہوئی تھی جنہوںنے تلنگانہ حکومت کے قیام پر پہلے خود دورہ کیا پھر ڈپٹی چیف منسٹر جناب محمد محمود علی کو واقف کرواتے ہوئے نائب وزیر اعلیٰ کا دورہ کروا کر کام کو آگے بڑھایا جس کی وجہ سے اللہ سبحانہ تعالی نے جناب وحید احمد کو رکن وقف بورڈ کے باوقار عہدہ پر فائز کیا ۔