نئی دہلی ۔ 2 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) جامعہ ملیہ اسلامیہ کے کانوکیشن میں وزیراعظم نریندر مودی کو بحیثیت مہمان خصوصی مدعو کرنے کے تعلق سے طلبائے قدیم میں اختلاف رائے پیدا ہوگیا ہے۔ گذشتہ ہفتہ تقریباً 100 سے زائد قدیم طلبہ نے دستخط شدہ مکتوب وائس چانسلر طلعت احمد کو روانہ کرتے ہوئے مطالبہ کیا تھا کہ نریندر مودی کو دعوت نامہ سے دستبرداری اختیار کی جائے کیونکہ انہوں نے 2008ء میں یونیورسٹی کے خلاف تبصرہ کیا تھا۔ وائس چانسلر نے اس مطالبہ کو مسترد کردیا تھا۔ اس کے بعد کیمپس میں احتجاج شروع ہوگیا۔ وائس چانسلر کو آج ایک اور گروپ نے مکتوب روانہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ وزیراعظم کو مدعو کئے جانے کا خیرمقدم کرتے ہیں اور ان کا یونیورسٹی کیمپس میں استقبال کیا جائے گا۔