اکھلیش کرناٹک میں نہیں کریں گے کانگریس کی انتخابی تشہیر

لکھنؤَ : سماجوادی پارٹی نے ان تمام قیاس آرائیوں کو مسترد کردیا ہے جو اکھلیش یادو کے کرناٹک اسمبلی الیکشن میں کانگریس امید واروں کے حق میں تشہیر کرنے سے متعلق گشت کر رہی ہیں۔پارٹی کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعلی وہاں انتخابی تشہیر کیلئے جائیں گے مگر اپنے پارٹی امیدواروں کے لئے جائیں گے۔وزیر اعلی یوگی ادتیہ ناتھ نے روڈ شو کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

غور طلب ہے کہ میڈیامسلسل یہ خبر گشت کررہی ہے کہ اکھلیش یادو کرناٹک میں کانگریس امیدواروں کے حق میں تشہیر کریں گے اور اپنی پارٹی کا کوئی امیدوار نہیں اتاریں گے۔منگل کو ایس پی کے چیف تراجمان راجندر چودھری نے کہا کہ یہ خبر محض افواہ ہے۔ہمارے پارٹی سربراہ وہاں کانگریس کے لئے نہیں جارہے ہیں بلکہ اپنے امیدواروں کی تشہیر کرنے جارہے ہیں۔انھوں نے کہاکہ ہمارے ۲۰؍ تا ۲۵؍ امید وار میدان میں ہوں گے ۔

ترجمان کے مطابق اکھلیش یادو کے پروگرام کو جلد ہی حتمی شکل دے گی ۔قابل غور ہے کہ میڈیا میں کانگریس کی ایک فہرست بھی آئی تھیں۔جس میں اکھلیش کے ساتھ این سی پی رہنما شردپوار او رآر جے ڈی لیڈر تیجسوی یادو کو بھی اسٹار پر چارک کے طور پر کھایا گیا تھا۔یاہم ایجنسی اے این آئی نے یہ لسٹ فورا ہی ہٹالی تھی ۔اس فہرست میں کئی غلطیاں بھی تھیں جس سے یہ کہا گیا ہے کہ یہ کانگریس کی لسٹ نہیں ہے۔کانگریس نے بھی اسے اپنی فہرست ماننے سے انکا ر کردیا ہے۔