نئی دہلی ۔ /28 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی پر لڑکیوں کے ساتھ تعصب برتنے کا الزام عائد کیا گیا ہے ۔ کیونکہ ہاسٹل کمیٹی کے صرف لڑکوں کو رہائش کی سہولت فراہم کرنے کیلئے انتخابات منعقد کئے گئے ہیں ۔ تاہم یونیورسٹی میں کہا کہ طالبات کے ہاسٹلس کے انتخابات بھی منعقد کئے جائیں گے ۔ لڑکیوں کے ساتھ کوئی تعصب نہیں برتا جارہا ہے ۔
ذات پات کے امتیاز کے خلاف دہلی میں پیپلز مارچ
نئی دہلی ۔ 28 ۔ جنوری : ( سیاست ڈاٹ کام ) : سماجی جہد کار ، ماہرین تعلیم ، فنکار اور سیول سوسائٹیز کی تنظیمیں ، 30 جنوری کو نئی دہلی میں احتجاجی مظاہرہ کریں گے تاکہ ملک گیر سطح پر ذات پات کی بنیاد پر امتیازات اور حملوں کے خلاف صدائے احتجاج بلند کیا جاسکے ۔ سماجی کارکن شبنم ہاشمی نے بتایا جہدکاروں اور سیول سوسائٹیز کی تنظیمیں متحدہ طور پر تحفظ دستور کے لیے عوامی مارچ نکالتے ہوئے اپنی تشویش کا اظہار کریں گے ۔ یہ پیپلز مارچ منڈی ہاوز سے شروع ہو کر جنترمنتر پر ختم ہوگا ۔ شریمتی اینی ڈی راجہ سکریٹری نیشنل فیڈریشن آف انڈین ویمن نے بتایا کہ ملک کی حالت ان دنوں اضطراب آمیز ہے ۔ نسل اور ذات پات کی بنیاد پر طلباء کے خلاف حملے اور عوام کے ساتھ امتیازات برتے جارہے ہیں اور موجودہ صورتحال کے لیے کوئی بھی جوابدہ نہیں ہیں ۔ ہم چاہتے ہیں کہ حکومت اس مسئلہ پر توجہ دے ۔