جامعہ ملیہ اسلامیہ کی ویب سائیٹس کو ہائیک کرلیا گیا

نئی دہلی 22 مئی (سیاست ڈاٹ کام) گزشتہ شب جامعہ ملیہ اسلامیہ کی ویب سائیٹ کو ہائیک کرلیا گیا لیکن چھ گھنٹے بعد پھر سے ویب سائیٹ کو بحال کردیا گیا جس وقت ویب سائیٹ http://jmi.ac.in کو کھولا گیا تو ہوم پیج کے بجائے "Happy Birthday Pooja Your Love” کو دیکھ کر سب کو حیرانی ہوئی۔ یونیورسٹی حکام کی جانب سے اس کی سخت مذمت کی گئی اور ایک سنگین جرم سے تعبیر کیا گیا۔ یونیورسٹی میڈیا کوآرڈی نیٹر مسز سائما سعید نے کہاکہ اس معاملہ کو ایک سنگین جرم تسلیم کیا گیا ہے کہ ویب سائیٹ کو شخصی مقاصد کے لئے استعمال کیا گیا۔ جامعہ ملیہ اسلامیہ کی ہائیک شدہ سائیٹ پر سالگرہ کی پوجا تحریر کردیا گیا ۔