جامعہ ملیہ اسلامیہ میں ڈیزاسسٹر مینجمنٹ کورس

نئی دہلی ۔ یکم ۔ مئی : ( سیاست ڈاٹ کام): جامعہ ملیہ اسلامیہ آئندہ تعلیمی سال 2015-16 سے ڈیزاسسٹر مینجمنٹ ( آفات سماوی سے نمٹنے کا طریقہ کار ) پر ایک کورس شروع کرے گی ۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ نیپال میں زلزلے کی تباہ کاریوں کے بعد یونیورسٹی نے یہ محسوس کیا کہ اس طرح کے کورس کی اشد ضرورت ہے ۔ جامعہ کے ترجمان مکیش رنجن نے بتایا کہ نیپال اور ہندوستان کے بعض علاقوں میں زلزلے کی تباہ کاریوں کے بعد یونیورسٹی نے ڈیزاسسٹر مینجمنٹ پر خصوصی کورس مرتب کیا ہے جو کہ آئندہ تعلیمی سال سے شروع کردیا جائے گا تاکہ طلباء کو آفات سماوی اور ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے طریقہ کار سے واقف کروایا جاسکے ۔