جامعہ عثمانیہ میں 25 ستمبر تا 5 اکٹوبر تعطیلات

حیدرآباد ۔ 25 ستمبر (سیاست نیوز) عثمانیہ یونیورسٹی اور تمام ملحقہ کالجس کو بھی بتکماں اور دسہرہ تہوار کے پیش نظر 25 ستمبر تا 5 اکٹوبر تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے۔ سرکاری احکامات کے مطابق رجسٹرار عثمانیہ یونیورسٹی پروفیسر کے پرتاب ریڈی نے آج جاری کردہ ایک اعلامیہ میں اس بات کا اعلان کیا ہیکہ جامعہ عثمانیہ اور جامعہ کے ملحقہ کالجس کو بھی 25 ستمبر تا 5 اکٹوبر تعطیلات رہیں گی۔ بتکماں اور دسہرہ تہوار کے پیش نظر اعلان کردہ ان تعطیلات کے متعلق عثمانیہ یونیورسٹی کی جانب سے آج واضح اعلان کردیا گیا ہے۔ کالجس کے طلباء و طالبات میں یونیورسٹی کے اعلان کے متعلق بے چینی پائی جارہی تھی۔