جامعہ ازہر کے ترجمان میگزین پر غیر حجاب خواتین کی تصاویرپرتنازع 

مصر : مصر کی سب سے بڑی او رمعتبر دینی درسگاہ جامعہ ازہر کے ترجمان جریدہ ’ ’ صوت الازہر ‘‘ کے سرورق پر حال ہی میں شائع ہونے والی غیر حجاب خواتین کی تصاویر نے ملک کے عوام اور مذہبی حلقوں میں ایک نیا تنازع کھڑا کردیا ہے ۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق جامعہ ازہر نے یہ کہہ کر ان تصاویر کی اشاعت کا دفاع کیا ہے کہ ایسا جامعہ کے سربراہ ڈاکٹر احمد الطیب کی خواتین کی ہراسانی کے خلاف جاری بیان کی حمایت میں کیا گیا ہے ۔

جب کے مذہبی حلقوں کا کہنا ہے ک ہ جامعہ ازہر ضرورت سے زیادہ ’’لبرلزم ‘‘ کا مظاہرہ کرتا ہے ۔ خیال رہے کہ جامعہ الازہر کے ترجمان میگزین صوت الازہر کے سرورق پرحال ہی میں ۳۰؍ خواتین کی تصاویر شائع کی گئی تھیں ۔ ان میں سماجی کارکنان ، ہراسانی کے خلاف کام کرنے او ردیگر شعبوں میں خدمات انجام دینے والی معتبر خواتین کی تصاویر شائع کی گئی تھیں ۔ان میں بعض تصاویر میں خواتین کے سر کھلے ہیں او ربعض نے حجاب پہن رکھا ہے ۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ نے مزید کہا کہ جب سے جریدہ کی ادارت صحافی احمد الصاوی نے سنبھالی ہے جریدہ کا انداز بدل گیا ہے ۔ اس کے سرورق او راندورنی صفحات پر متنازع تصاویر شائع ہونے لگی ہے ۔اس قبل مذکو رہ جریدہ غیر حجاب خواتین کی تصاویر شائع نہیں کرتا تھا مگر اب انداز بدل چکا ہے ۔