حیدرآباد ۔ 6 ۔ جون : ( راست ) : جامعتہ المومنات مغل پورہ کا ایک روزہ ریاستی تربیتی اجتماع برائے خواتین 7 جون اتوار صبح 9 تا مغرب مبین فنکشن ہال ہمت پورہ قاضی پورہ میں مفتیہ رضوانہ زرین پرنسپل کی صدارت میں مقرر ہے ۔ مہمان خصوصی کی حیثیت سے الحاجہ شمس زاہد علی خاں ، الحاجہ این شہناز ، محترمہ الحاجہ زینت بیگم ، الحاجہ رومانہ اسحاق ، الحاجہ فریدہ بانو ، الحاجہ عطیہ نور الحق ، محترمہ ملکہ بیگم ، الحاجہ صدیقہ بیگم ، الحاجہ اختر بیگم ، الحاجہ معینہ بیگم ، الحاجہ قمر النساء ، الحاجہ فاطمہ بیگم ، الحاجہ سعیدہ یوسف ، محترمہ سیدہ متین النساء ، محترمہ جمیلہ بیگم ، محترمہ فخر النساء ، محترمہ سیدہ اطہر جعفری ، محترمہ الحاجہ حنیفہ پروین ، محترمہ آمنہ بیگم ، محترمہ سعادت النساء شرکت کریں گے ۔ نظامت کے فرائض ڈاکٹر ناظمہ عزیز انجام دیں گی ۔ مفتیہ نسرین افتخار ، ڈاکٹر سیدہ عاتکہ طیبہ ، ڈاکٹر بدر النساء ، ڈاکٹر عطیہ خلیل ، ڈاکٹر نازیہ سلطانہ ، مفتیہ انیس فاطمہ ، مفتیہ شاہین بیگم ، مفتیہ رقیہ فاطمہ ، مفتیہ آمنہ بانو ، مفتیہ سیدہ غوثیہ شاہد ، مفتیہ سلطان رقیہ ، قاریہ عظمیٰ پروین ، قاریہ شکیلہ کوثر وغیرہ کے خطابات ہوں گے ۔ 255 فارغ التحصیل حافظات ، الدکتورات ، عالمات ، مفتیات ، فاصلات ، مولویات کو اسناد و خلعتیں عطا کئے جائیں گے ۔ مکتبتہ المومنات جامعتہ المومنات سے تین کتب کی رسم اجراء بنام ’ آداب معاشرہ ، ’ عورت اسلامی آئینہ میں ‘ ، ’ نور حیات ‘ عمل میں لائی جائے گی طالبات میں بدست مہمانان خصوصی میڈلس عطا کئے جائیں گے ۔۔
امام زمانہ ایجوکیشن سوسائٹی کا ورکشاپ و لکچر
حیدرآباد ۔ 6 ۔ جون : ( راست ) : امام زمانہ ایجوکیشن سوسائٹی کے زیر اہتمام ایک دو روزہ ورک شاپ اس اسکول کے ٹیچرس اور جونیر کالج لکچرارس کے لیے 8 اور 9 جون کو ورکشاپ منعقد ہے ۔ جناب میر احمد علی خاں نے اس کا نظم کیا ہے ۔ تفصیلات کے لیے 040-24575519 پر ربط کریں ۔۔