جالندھر پولیس اسٹیشن میں بم دھماکہ ، پولیس کانسٹبل زخمی

چندی گڑھ ۔ /14 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) مقصودان پولیس اسٹیشن میں جو پنجاب کے مصروف علاقہ شہر جالندھر میں واقع ہے ۔ جمعہ کی شام ایک بم دھماکہ ہوا جس سے ایک پولیس کانسٹبل معمولی زخم آئے ۔ پولیس اسٹیشن پر دھماکو مادے پھینکے گئے تھے ۔ اس واقعہ کی وجہ سے عوام میں دہشت کی لہر دوڑ گئی کیونکہ پولیس اسٹیشن ایک پرہجوم علاقہ میں واقع ہے ۔ پولیس اسٹیشن ایک پرائمری ہیلت سنٹر کی عمارت میں واقع ہے ۔ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ کسی نے باہر سے دھماکو مادے پولیس اسٹیشن کے احاطہ میں پھینکے تھے ۔