نئی دہلی ۔ 31 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ایک گروپ کیپٹن جو فضائیہ کے ہیڈکوارٹر تعینات تھا، پولیس کی تحویل میں لے لیا گیا۔ مبینہ طور پر وہ جاسوسی میں ملوث تھا۔ اس کی رسائی حساس دستاویزات تک تھی جنہیں وہ منتقل کرنے کی کوشش کررہا تھا۔ تحقیقات کنندے اس بات کی بھی تحقیق کررہے ہیں کہ آیا اس عہدیدار کو کسی خاتون نے اس کی ترغیب دی تھی۔ یہ عہدیدار غیرمطلوب سرگرمیوں میں بھی ملوث تھا۔ اس کے پاس سے غیرمجاز برقی آلات دستیاب ہوئے۔ واضح طور پر وہ سماجی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ ایک خاتون سے متعارف ہوا تھا جس نے اسے ظہرانہ کی دعوت دی تھی۔ اس عہدیدار کی شناخت کا انکشاف نہیں کیا گیا ہے۔